• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جب ایک طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا

شائع April 9, 2022
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بوئنگ 757-200 مال بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈرامائی انداز سے 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔

یہ واقعہ کوسٹا ریکا کے جوآن سانتاماریہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کوریئر کمپنی ڈی ایچ ایل کے طیارے کے ساتھ پیش آیا۔

ڈی ایچ ایل کے مطابق مطابق طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی اور رن وے پر پھسلتے ہوئے وہ درمیان سے 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

بیان کے مطابق خوش قسمتی سے عملے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور ایک فرد کا احتیاطاً طبی معائنہ کرایا گیا۔

۔

کوسٹا ریکا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ گوئٹے مالا جارہا تھا جب اس کے ہائیڈرولک سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

حکام کے مطابق اس مسئلے کے باعث طیارے کو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کرنا پڑی۔

لینڈنگ کے دوران وہ رن وے کے برابر میں گھاس کے میدان میں لینڈا ہوا جس کے بعد طیارے کی دم الگ ہوگئی جبکہ ونگ کو نقصان پہنچا۔

۔

بوئنگ کمپنی کے ترجمان نے اس حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا جبکہ ڈی ایچ ایل اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ انوہں نے مل کر طیارے کو جائے حادثہ سے اٹھایا۔

ڈی ایچ ایل نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کی جارہی ہے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ ایسا کیوں ہوا۔

اس حادثے کے بعد ایئرپورٹ 5 گھنٹے تک بند رہا جس کے باعث 8500 مسار اور 57 کمرشل و مال بردار پروازیں متاثر ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024