• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

شائع April 18, 2022
این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں—فائل فوٹو:آئی این پی
این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں—فائل فوٹو:آئی این پی

ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج کے مطابق ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال 20 ہزار 772 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

جے یو آئی پی کے امیدوار مفتی عبید اللہ دوسرے نمبر پرے رہے، انہوں نے 18 ہزار 244 ووٹ لیے جبکہ اے این پی کے امیدوار سعید عمر 3 ہزار 314 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنگو کے حلقہ این اے۔33 میں ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار سمیت 5 افراد مدمقابل

حلقہ این اے۔33 کی نشست 14 فروری کو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 3 لاکھ 18ہزار 900 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

کمیشن نے 210 پولنگ اسٹیشنز بنائے تھے، ان میں سے 55 صرف مردوں کے لیے جبکہ 91 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز تھے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا ڈیجیٹل مردم شماری کا انتظار کیے بغیر حلقہ بندیاں شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتے کے روز جاری الیکشن کمیشن کے ایک بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے 110 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 77 کو انتہائی حساس قرار دیا تھا۔

ضمنی انتخاب میں 5 امیدوار میدان میں تھے جن میں پی ٹی آئی کے ندیم خان، عوامی نیشنل پارٹی کے سعید عمر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عبیداللہ اور آزاد امیدوار عتیق احمد اور محمد سعید شامل تھے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بننے والے ’کیبل گیٹ‘ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی نے ہنگو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024