• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کوئٹہ: کسٹم انٹیلی جنس دفتر میں آگ لگ گئی، تمام ریکارڈ جل کر خاکستر

شائع May 2, 2022
کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر میں آگ لگنے سے تمام ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا۔ — فوٹو: ڈان نیوز
کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر میں آگ لگنے سے تمام ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا۔ — فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں اچانک آگ لگنے سے ایک شخص زخمی اور تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایس ایس پی (آپریشنز) عبدالحق عمرانی نے جائے حادثہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر قائم کسٹمس انٹیلی جنس آفس میں آگ لگی ہے جو مبینہ طور پر ایک دھماکے کے بعد لگی ہے۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ: آئل ڈپو میں لگنے والی آگ نے 20 ٹینکرز کو لپیٹ میں لے لیا

کچھ رپورٹس کے مطابق آگ کسی دھماکے کے نتیجے میں لگی ہے لیکن ایس ایس پی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور صحافیوں کو بتایا کہ تاحال دھماکے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام آگ لگنے کا سبب تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے متعلق سیکیورٹی اہلکار سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور واقعہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد فائر فائٹر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا اور زخمی ہونے والے شخص کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دادو: دو دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے دفتر میں تمام اشیا بشمول ریکارڈ اور فائلیں جل کر خاک ہو گئیں۔

حادثے کے وقت دفتر میں تعینات سیکیورٹی اہلکار ثنااللہ نے کہا کہ تین مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے اور دھماکا ہونے اور آگ لگنے سے قبل ملازمین کو یرغمال بنا کر رکھا۔

سیکیورٹی اہلکار نے مزید کہا کہ انہوں نے ملازمین کے ہاتھ باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جیسے ہی وہ آفس سے نکلے تو دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دفتر میں آگ لگ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024