• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

فیس بک کا صارفین کی لوکیشن کے حوالے سے بڑا اعلان

شائع May 10, 2022
مذکورہ فیچرز کو ختم کرنے کا نوٹی فکیشن صارفین کو بھیجا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ/ نائن ٹو فائیو
مذکورہ فیچرز کو ختم کرنے کا نوٹی فکیشن صارفین کو بھیجا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ/ نائن ٹو فائیو

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ 31 مئی سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے فیچر کو ختم کردے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق فیس بک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹی فکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی ’نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کردے گا۔

رپوٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے ترجمان نے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کردے گی۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جاکر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہوگی، تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، گوگل اور انٹرنیٹ آپ کے ساتھ کیا کچھ کر رہے ہیں؟

ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ اگرچہ 31 مئی 2022 کو فیس بک پر ہسٹری فیچرز ختم کردیے جائیں گے، تاہم صارفین یکم اگست 2022 تک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

ترجمان نےیہ بھی وضاحت کی کہ لوکیشن ہسٹری فیچرز کو ختم کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ فیس بک صارفین کی لوکیشن پر نظر نہیں رکھے گا۔

کمپنی کے مطابق فیس بک 31 مئی 2022 کے بعد بھی صارفین کی لوکیشن ہسٹری سمیت تمام معلومات دیگر مقاصد کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھتا جائے گا، تاہم ان کی لوکیشن ہسٹری کو لائیو نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی صارفین مذکورہ فیچر کو فیس بک پر استعمال کر سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ہی بہتر کارکردگی کے لیے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو جمع کرتا رہا ہے۔

ساتھ ہی ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ فیس بک پر لوکیشن ہسٹری کے فیچرز ختم کیے جانے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیوں کہ مذکورہ فیچرز کی مقبولیت ویسے بھی کم تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024