• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹیکساس: پاکستانی نژاد شخص نے اہلیہ، بیٹی اور ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شائع May 22, 2022
ابتدائی معلومات میں یہ قتل اور خودکشی کا کیس لگتا ہے، ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ کونزالیز — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ابتدائی معلومات میں یہ قتل اور خودکشی کا کیس لگتا ہے، ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ کونزالیز — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پولیس نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے چھوٹے قصبے میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شخص نے اپنی بیوی، 4 سالہ بیٹی اور اپنی ساس کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے اب تک ان کے نام نہیں بتائے ہیں لیکن ان کی نماز جنازہ کا انتظام کرنے والے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہوسٹن (آئی ایس جی ایچ) نے متاثرین کی شناخت سعدیہ منظور، ان کی صاحبزادی خدیجہ محمد اور والدہ عنایت بی بی کے نام سے کی ہے۔

تاہم مبینہ قاتل کی شناخت صرف ان کے آخری نام محمد سے ہوئی ہے، انہیں والر میں آئی ایس جی ایچ مسلم قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس جی ایچ نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ برائے مہربانی سعدیہ بہن، ان کی صاحبزادی اور والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے والد اور دیگر لواحقین کو اس بڑے نقصان پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: نفرت کی بنیاد پر حملے میں پاکستانی نژاد خاندان کے 4 اراکین جاں بحق

یہ خاندان ہوسٹن کے مضافات اسپرنگ، ٹیکساس میں رہتا تھا جو کہ ہیرس کاؤنٹی پولیس کے دائرہ نگرانی میں آتا ہے۔

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف (چیف) ایڈ کونزالیز نے 19 مئی کو ٹوئٹ میں بتایا کہ بظاہر یہ سامنے آیا ہے کہ ایک خاوند جو اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہتا تھا، صبح اپنی اہلیہ کے اپارٹمنٹ میں آیا، اس نے اپنی بیوی، 4 سالہ بیٹی اور اپنی ساس کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں موقع پر ہی انتقال کر گئے تھے جبکہ جائے وقوع سے پستول برآمد کرلی گئی ہے، میاں بیوی گزشتہ چند ماہ سے طلاق کے مراحل سے گزر رہے تھے۔

اگلی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ کے اندر 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، ابتدائی معلومات میں یہ قتل اور خودکشی کا کیس لگتا ہے، کمپلیکس کے اندر اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مبینہ شوٹر اور متاثرین کا تعلق پاکستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی جوڑے کی یاد میں اسکالر شپ دینے کا اعلان

20 مئی کو شیرف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پڑوسی ٹریسا پین نے کہا کہ خدا بھلا کرے، یہ خوفناک ہے، ہم خاتون، اس کی بچی اور والدہ کو بچانے میں ناکام رہے، ٹیکساس کی عزیز ریاست! ہمیں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سعدیہ منظور قریبی اسلامی اسکول کی استاد تھیں جہاں کے ساتھی ملازمین نے بتایا کہ انہیں فکر ہوئی جب وہ جمعرات کو اسکول نہیں آئیں کیونکہ عام طور پر وہ وقت کی پابندی کرتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024