• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بس کمپنی کے ڈرائیور نے خاتون میزبان کا ریپ کردیا

شائع May 23, 2022
ہوسٹس نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈرائیور ان کا ریپ کر کے فرار ہوگیا تھا — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ہوسٹس نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈرائیور ان کا ریپ کر کے فرار ہوگیا تھا — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

بہاولپور کے گاؤں ’13 بی سی‘ میں نجی بس کے ڈرائیور نے ہوسٹس (خاتون میزبان) کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اسلام آباد سے بہاولپور پہنچنے کے بعد خاتون میزبان کو کسی غیر متعلقہ مقام پر لے کر گیا، ہوسٹس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیو نے ان کا ریپ کیا اور فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بہاولپور: ریپ کے الزام پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ

متاثرہ خاتون کی شکایت پر بغداد الجدید تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 شامل کی گئی ہے۔

پی آر او محمد اقبال نے ڈان کو بتایا کہ پولیس، ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال چکی ہے۔

آٹے کی قیمت

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر صوبے بھر میں مقرر کردہ 260 دکانوں اور خریداری کے مقامات پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 490 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پنجاب میں 10کلو آٹا 400 روپے، چینی 70 روپے فی کلو کرنے کی ہدایت

ڈی ایف سی ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پیکج کے تحت حکومتِ پنجاب عوام کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے، آٹے کا مقررہ کردہ دکانوں اور خریداری کے مقامات پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 490 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے تھیلے پر 160 روپے کی سبسڈی دینے کے بعد ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر 27 ہزار 790 آٹے کے تھیلے فروخت ہورہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024