• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جاپانی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 23 ہزار روپے تک کا اضافہ

شائع June 3, 2022
یاماہا نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافہ کیا — فائل فوٹو: یاماہا موٹرز
یاماہا نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافہ کیا — فائل فوٹو: یاماہا موٹرز

جاپانی موٹر سائیکلز بنانے والوں نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس یم سی ایل) نے 5 سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اسمبلرز نے قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

یوں جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے، جی ایس 150 کی 2 لاکھ 32 ہزار روپے، جی ایس 150 ایس ای کی 2 لاکھ 49 ہزار روپے اور جی آر 150 کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 3 جون سے ہوگا۔

اضافے کے بعد وائے بی 125 زی 2 لاکھ 31 ہزار 500، وائے بی آر زیڈ ڈی ایکس 2 لاکھ 48 ہزار 500، وائے بی آر 125 2 لاکھ 55 ہزار، وائے بی آر جی (سرخ/سیاہ) 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 جی (گہری سرمئی) 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ

کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن (کے ایم ڈی اے) نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ موٹر سائیکل رجسٹریشن ونگ نے نمبر پلیٹ کے نرخ میں اضافہ کر کے 950 سے 1450 روپے کردیے ہیں جو کہ موٹر سائیکل خریداروں کو برداشت کرنا پڑے گا اور نمبر پلیٹ کے اجرا کی ذمہ داری ڈپارٹمنٹ کی ہوگی۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے قیمت میں 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد کچھ چینی بائیک اسمبلرز نے 3 سے 10 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024