• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بجٹ 23-2022، ملکی دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے مختص

شائع June 10, 2022
وزیر خزانہ  نے بتایا کہ دفاع پر ایک ہزار 450 ارب اخراجات آئیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر خزانہ نے بتایا کہ دفاع پر ایک ہزار 450 ارب اخراجات آئیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

مالی سال 23-2022 کے لیے بجٹ میں ملکی دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے مالی سال 23-2022 کے لیے 95 کھرب روپے کے حجم کا بجٹ پیش کیا۔

ملکی دفاع کے لیے مختص بجٹ کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں مسلح افواج کیلئے 14 کھرب 53 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان

وفاقی وزیر خزانہ نے ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ دفاع پر ایک ہزار 450 ارب اخراجات آئیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران دیگر اخراجات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 9ہزار 502 ارب روپے ہے جس میں قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 3ہزار 144ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 800ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دفاعی بجٹ کیلئے 12 کھرب 90 ارب روپے کی تجویز

مفتاح اسمٰعیل نے عوامی فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالنے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ ایک کروڑ طلبہ کو بے نظیر اسکالرشپ دی جائے گی، تعلیم کے لیے 109ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ 40ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدن والوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ کی مد میں 3 ہزار 144 ارب خرچ ہونگے جب کہ پبلک سروس ڈیولپمنٹ پرگرام پر اخراجات 5 سو 50 ارب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024