• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جسٹن بیبر چہرے کے فالج میں مبتلا

شائع June 11, 2022
گلوکار نے اپنے تمام میوزک کنسرٹس منسوخ کردیے—اسکرین شاٹ
گلوکار نے اپنے تمام میوزک کنسرٹس منسوخ کردیے—اسکرین شاٹ

کینیڈین نژاد امریکی گلوکار 28 سالہ جسٹن بیبر کے مطابق وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوگئےہیں، جس وجہ سے انہوں نے اپنے تمام میوزیکل کنسرٹس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے۔

شہرہ آفاق پاپ گلوکار نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں بتایا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا کہ ان کے چہرے کی ایک سائڈ کام نہیں کر رہی اور پھر مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ کا شکار بن چکے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں فالج سے متاثر چہرے کا حصہ بھی دکھایا اور بتایا کہ مذکورہ حصے کی آنکھ اور گال درست انداز میں کام نہیں کر رہے اور انہیں کان سے لے کر جبڑے تک تکلیف ہے۔

جسٹن بیبر نے دکھایا کہ کس طرح آنکھیں جھپکنے پر ان کے چہرے کے متاثرے سائڈ والی آنکھ نہیں جھپک رہی اور نہ ہی ہنسنے پر متاثرہ حصے کا گال حرکت میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فالج کو شکست دینے کے لیے علاج شروع کر رہے ہیں اور انہیں معلوم کہ انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں کتنے وقت لگے گا۔

جسٹن بیبر نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معذرت بھی کی کہ انہوں نے بیماری کے باعث اپنے کنسرٹس منسوخ کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی مسائل کے بعد جسٹن بیبر ایک اور بیماری کا شکار

انہوں نے تمام مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔

جسٹن بیبر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ کیسے لاحق ہوا، تاہم مذکورہ بیماری عام طور پر ان کم عمر افراد کو نشانہ بناتی ہے جو بچپن میں ’چکن پاکس‘ سمیت اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ اس وقت متحرک ہوجاتا ہے جب کہ ماضی میں چکن پاکس سے متاثرہ شخص کے جسم میں رہ جانے والے چکن پاکس کے اثرات دوبارہ متحرک ہوتے ہیں۔

’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ بیماری میں مکمل چہرہ یا چہرے کا ایک حصہ متاثر ہوتا ہے، اس دوران کان اور انکھ بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، اگر یہ بیماری شدید ہوجائے تو متاثرہ شخص سننے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔

’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ قابل علاج ہے، تاہم اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور اگر بیماری کی شدت زیادہ ہو تو صحت یابی میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024