• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 3 معاونین خصوصی کا اضافہ، کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی

شائع June 23, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 55 ہوچکی ہے
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی ویب سائٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 55 ہوچکی ہے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی ویب سائٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ اویس نورانی، محمد جہانزیب خان اور ظفر الدین محمود کو بطور معاونین خصوصی مقرر کردیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کیے گئے تینوں نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بزنس رولز 1973 کے تحت مقرر کیے گئے تینوں معاونین خصوصی کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل اراکین کی تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

حکومت سنبھالنے کے ڈھائی ماہ کے دوران ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34وفاقی وزرا، 6 وزرائے مملکت شامل ہیں، جبکہ وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد 4 ہے اور 11 معاونین خصوصی ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم 52 رکنی کابینہ چھوڑی تھی۔

کامیاب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سبکدوشی کے وقت سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں 25 وفاقی وزرا تھے، جبکہ ان کے وزرا مملکت اور مشیروں کی تعداد 4،4 تھی۔

بطور وزیراعظم عمران خان کی سبکدوشی کے وقت ان کے معاونین خصوصی کی تعداد 19 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024