• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلاول بھٹو ، امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کا پاک-امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

شائع July 6, 2022 اپ ڈیٹ July 7, 2022
انٹونی بلنکن اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا— فوٹو: ڈان نیوز / رائٹرز
انٹونی بلنکن اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا— فوٹو: ڈان نیوز / رائٹرز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاک-امریکا تعلقات میں مزید وسعت کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ییان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو نے سینیئر امریکی عہدیدار کو کہا کہ انہیں اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے تواتر سے ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک-امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ 'نتیجہ خیز' ملاقات

بلاول بھٹو نے بھی انٹونی بلنکن سے گفتگو کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تجارت، توانائی، صحت، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں عوامی اور کاروبار رابطوں کو لازمی طور پر بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ 18 مئی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بالمشافہ ملاقات کی تھی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، ہماری خصوصی توجہ علاقائی سلامتی پر مرکوز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کی تعیمرِ نو کیلئے تیار ہے، ڈونلڈ بلوم

دوسری طرف آج وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرکےباہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دفتر خارجہ نے حنا ربانی کھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا آپس میں دیرینہ تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کے دورے سے قبل پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل

قبل ازیں، وزیر مملکت نے ڈونلڈ بلوم کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024