• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

متحدہ عرب امارات اور قطر کا پاکستان سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

شائع July 9, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ریاستوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی قطر سے مؤخر ادائیگیوں پر گیس درآمد کرنے کی کوششیں

جمعہ کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور متنوع بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے عید کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے شیخ محمد بند زید نے قبول کر لیا۔

متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

امیر قطر

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی کو فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے قطر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق قطری امیر نے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، قطری ایل این جی کی مؤخر ادائیگیوں کا منصوبہ حاصل کرے گا، مفتاح اسمٰعیل

دونوں رہنماؤں نے بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

قرض کی واپسی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قرضوں کی واپسی کے لیے بھی دعا کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم کو درپیش تمام معاشی بحرانوں کی جڑ ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے حج کے موقع پر عازمین کو مبارکباد دی اور مسلم دنیا اور پاکستان کے لیے دعا کی۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے زائرین سے انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور مصائب کے خاتمے کی دعا مانگنے کی بھی اپیل کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وہاں کے مظلوم عوام کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے قوم سے شہدا کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

تقرریاں

جمعہ کو بھی وزیر اعظم شہباز نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین اقتصادیات کو معیشت اور توانائی اور صنعت و تجارت کے لیے اپنا رابطہ کار مقرر کیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے دو نوٹیفکیشنز کے مطابق رانا احسان افضل خان کو وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر برائے صنعت و تجارت جبکہ بلال اظہر کیانی کو اقتصادیات اور توانائی کا نیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں اعزازی بنیادوں پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کا تجارت، توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

رانا احسان افضل خان کاروباری شخصیت اور ماہر معاشیات ہیں، وہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا افضل خان کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے دسمبر 2017 سے مئی 2018 تک شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کے فیس بک پیج پر دستیاب تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی مسلم لیگ(ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ہیں، وہ وفاقی وزیر خزانہ کے دفتر کے مشیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024