• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: بیوی کو قتل کرکے اعضا دیگ میں پکانے پر شوہر کےخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

شائع July 15, 2022
نرگس کو مبینہ طور پر اس کے شوہر عاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مار کر قتل کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز
نرگس کو مبینہ طور پر اس کے شوہر عاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مار کر قتل کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز

پولیس نے گلشن اقبال میں بدھ کو ایک خاتون کے بہیمانہ قتل اور اس کے بعد اس کے جسم کے اعضا کو دیگ میں پکانے پر قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ایس ایس پی شرقی سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں جو قتل کے بعد اپنے تین بچوں سمیت فرار ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: خاتون نے مبینہ طور پر 65سالہ شخص کے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کردیے

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نرگس کو مبینہ طور پر اس کے شوہر عاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مار کر قتل کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے بھائی سید مشتاق حسین کی شکایت پر قتل اور دہشت گردی کے الزام میں شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جوکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی کے رہائشی ہیں۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پاراچنار سے ہے اور ان کی بہن نرگس کی شادی ان کے والد نے 22 سال قبل اس شہر میں ان کے کزن عاشق حسین سے کی تھی اور اس جوڑے کے چھ بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کام پر تھے جب بدھ کی دوپہر ان کے بھائی نے انہیں اطلاع دی کہ ان کی بہن کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کردیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گلشن اقبال کے بلاک 4 میں واقع گھر پہنچے جہاں پولیس اور ایدھی ایمبولینس پہلے سے موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر نے امریکی خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، راولپنڈی پولیس

شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب وہ کچن کے اندر گیا تو اس نے دیکھا کہ لاش ایک دیگ میں پڑی تھی جسے ایک چولہے پر رکھا گیا تھا جس میں برنر آن تھا، انہوں نے فوراً برنر بند کر دیا، وہاں موجود ان کی 16 سالہ بھانجی نے انہیں بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 3 بجے اس کے والدین کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد میں اس کے والد نے اس کی ماں کو قتل کردیا۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ قتل کے بعد ملزم نے اپنے بچوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے اس کی لاش کو دیگچی میں پکانے کی کوشش کی اور پھر اپنے تین بچوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024