• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

‘جوائے لینڈ’ مزید دو عالمی فلم فیسٹیولز کے لیے منتخب

شائع August 5, 2022
فلم کو پہلے ہی کانز فیسٹیول میں پیش کیاجا چکا ہے—فوٹو: مصالحہ میگزین
فلم کو پہلے ہی کانز فیسٹیول میں پیش کیاجا چکا ہے—فوٹو: مصالحہ میگزین

فلم ساز صائم صادق کی مختصر فلم ‘جوائے لینڈ’ کو مزید دو عالمی فلم فیسٹیولز کے لیے منتخب کرلیا گیا، جہاں اس کا مقابلہ دیگر فلموں سے ہوگا۔

صائم صادق کی فلم کو رواں برس مئی میں جرمنی میں ہونے والے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں اس نے اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

’جوائے لینڈ‘ کو کانز: کوئیر پام’ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم جوائے لینڈ ‘کانز‘ فیسٹیول کے لیے منتخب

جوائے لینڈ’ پہلی پاکستانی فلم تھی، جس نے ‘کوئیر پام’ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

کانز کے بعد اسی فلم کو اب مزید دو عالمی فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کا مقابلہ دیگر ممالک کی فلموں سے ہوگا۔

ہدایت کار صائم صادق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کو آئندہ ماہ ستمبر میں کینیڈا میں ہونے والے شہرت یافتہ ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ (ٹی آئی آئی ایف) میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پہلے بھی متعدد پاکستانی فلمیں پیش کی جا چکی ہیں اور اب ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش بھی وہاں کی جائے گی مگر وہاں اس کا مقابلہ کسی فلم سے نہیں ہوگا۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے علاوہ رواں ماہ ’جوائے لینڈ‘ کو آسٹریلیا میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا، جہاں اس کا مقابلہ متعدد ممالک کی فلموں سے ہوگا۔

دبئی کی شوبز ویب سائٹ ’مصالحہ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’جوائے لینڈ‘ کو ’انڈین فلم فسیٹول آف میلبورن‘ (آئی ایف ایف ایم) کے لیے بھی منتخب کرلیا گیا، جہاں اس کا مقابلہ خطے کی دیگر فلموں سے ہوگا۔

مذکورہ فلم کا مقابلہ بھارت، سری لنکا، بھوٹان، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت خطے کی دیگر فلموں سے ہوگا۔

فیسٹیول کا انعقاد رواں ماہ اگست کے آخر میں ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم ایوارڈ جیت جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

‘جوائے لینڈ’ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کو کہانی کے اچھوتے موضوع کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور پاکستان جیسے معاشرے میں معیوب سمجھے جانے والے موضوع پر فلم بنانے کی وجہ سے ہی اسے عالمی فسیٹیولز کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ صائم صادق نے ایک انٹرویو میں اس فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ موسم سرما تک ’جوائے لینڈ‘ کو ملک میں پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024