• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پروڈیوسرز نے مرینہ خان کو معاوضہ ادا کردیا

شائع August 8, 2022
مرینہ خان نے ساتھ دینے کے لیے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مرینہ خان نے ساتھ دینے کے لیے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ مرینہ خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے معاوضہ نہ ملنے کی شکایت کیے جانے کے بعد پروڈکشن ہائوس نے انہیں تمام بقایات جات ادا کردیں۔

مرینہ خان نے یکم اگست کو انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ان کی آنے والی فلم یارا وے میں کام کرنے کا معاوضہ ادا کیے بغیر اسے ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ بہت ہی افسوس اور دکھ کی بات ہے۔

انہوں نے پروڈیوسرز کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں شرم کرنے کا کہا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو فلم کی ٹیم پر معاوضہ فراہم نہ کرنے کا کیس دائر کرکے فلم کی ریلیز موخر کروا سکتی ہیں مگر یہ کہ وہ اس حوالے سے سست ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں تاکہ پروڈیوسرز کو خیال آئے اور انہیں ان کا معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کا فلم پروڈیوسرز پر معاوضہ نہ دینے کا الزام

ان کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد متعدد افراد نے ان کے حق لیے آواز اٹھائی تھی اور پروڈیوسرز کو سینیئر اداکارہ کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ اور لوگوں کی تنقید کے بعد ’یارا وے‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈیوسرز نے وضاحتی بیان جاری کیا اور اداکارہ سے معافی بھی مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ تفتیش کے بعد انہیں معاوضہ فراہم کردیا جائے گا۔

’یارا وے‘ فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی نے ایک اور کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا تھا اور جس کمپنی کی مدد سے فلم بنائی گئی اس کمپنی کی انتظامیہ درمیان ہی منصوبہ چھوڑ کر لاپتا ہوگئی ہے، جس سے روابط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق انہوں نے بھاگ جانے والی کمپنی کی انتظامیہ کو اداکاروں کی تمام ادائیگیاں دے دی تھیں مگر انہوں نے بعض اداکاروں کو معاوضہ نہیں دیا اور کمپنی فرار ہوگئی اور فرار ہونے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم اب مرینہ خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں اپنی تمام بقایا جات ادا کردی گئیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پروڈکشن کمپنی تاحال فرار ہے مگر فلم کو پروڈیوس کرنے والی دوسری کمپنی نے ان کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں اپنی تمام رقم ادا کردی۔

مرینہ خان نے لکھا کہ انہیں گزشتہ دو سال سے رقم ادا نہیں کی جا رہی تھی اور انہوں نے تنگ ہوکر سوشل میڈیا پر پوسٹ رکھی اور ان کی ترکیب کام کرگئی اور انہیں تمام معاوضہ فراہم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: رومانوی فلم ’یارا وے‘ رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

مرینہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہوں نے ان کے لیے پوسٹس کیں اور پروڈکشن کمپنی نے ان کی فریاد سن کر انہیں معاوضہ فراہم کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اداکاروں کو بروقت معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے والے پروڈیوسر کے لیے لکھا کہ امید ہے کہ اب وہ تمام فنکاروں کا احترام کریں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے فنکاروں کے لیے بھی لکھا کہ وہ بروقت معاوضہ ادا کرنے والے پروڈیوسرز کا احترام کرکے ان کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے۔

مرینہ خان کی فلم یارا وے کو ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا، یارا وے‘ میں سمیع خان اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں جب کہ اس میں بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کا بھی مختصر کردار ہے۔

فلم کے ذریعے اداکارہ علیزے نصیر اداکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور وہ اس فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

’یارا وے‘ کی کہانی التھیا کوشل نے لکھی ہے جب کہ اس کے ڈائیلاگ پاکستانی لکھاری و صحافی مہوش اعجاز نے لکھے ہیں اور اس کی ہدایات منیش پور نے دی ہیں ۔ ’یارا وے‘ کی کہانی ٹرائی اینگل محبت کے گرد گھومتی ہے اوراس کی زیادہ تر شوٹنگ تھائی لینڈ اور دبئی سمیت دیگر مقامات پر کی گئی ہے ۔

تبصرے (1) بند ہیں

babaji Aug 09, 2022 10:09pm
So, Marina had to threaten a lawsuit and "appeal" to her fans to take her side on social media to get the money she was owed by the producers ? Shows how bankrupt and vacant the entertainment industry is in Pakistan !

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024