• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مانسہرہ میں خاتون ڈانسر کے قتل پر سابق وزیر کےخلاف مقدمہ درج

شائع August 14, 2022
سابق وزیر نے اپنے دوستوں کےساتھ لاش کو اپنے گھر کے قریب کھڑی گاڑی میں چھوڑا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
سابق وزیر نے اپنے دوستوں کےساتھ لاش کو اپنے گھر کے قریب کھڑی گاڑی میں چھوڑا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

مانسہرہ پولیس نے نوگوازی کے علاقے میں خاتون ڈانسر کو قتل کرنے کے الزام میں سابق وزیر ابرار حسین عرف اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صداقت نثار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابرار حسین نے کرن کو مبینہ طور پر اس کے گھر میں اس وقت گولی مار کر قتل کردیا تھا جب مقتولہ نے ڈانس پرفارمنس کے دوران چھیڑ چھاڑ کرنے سے روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اپنے دوستوں کے ساتھ لاش کو اس کے گھر کے قریب کھڑی گاڑی میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ کرن، آزاد کشمیر کی رہائشی تھی اور چیریا ڈی تکے کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کی متاثرہ خاتون کو بھائی نے گولی مار کر قتل کردیا

انہوں نے کہا کہ ابرار حسین نے شریک ملزم محمد جمشید سے اس تقریب کے انعقاد کی درخواست کی تھی اور اپنے دوستوں اور دو خواتین کو، جن میں سے ایک ڈانسر تھی، کو مدعو کیا تھا۔

ایس ایچ او صداقت نثار نے کہا کہ مرکزی ملزم نے ڈانسر پر تین گولیاں چلائیں جبکہ راحیل تنولی اور میاں عامر سمیت دیگر ملزمان کی مدد سے لاش کو ٹھکانے لگایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس محمد جمشید اور ایک خاتون کو گرفتار کر چکی ہے، جنہوں نے ڈانسر سے پرفارمنس کے لیے رابطہ کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے ایبٹ آباد روڈ پر گشت کرنے کے دوران ڈانسر کرن کی لاش کے بارے میں معلوم ہوا، جس کے بعد فوری طور پر لاش کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان: مبینہ توہین مذہب کے الزام پر خاتون قتل، مدرسے کی 3 خواتین اساتذہ گرفتار

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قتل کی ایف آئی آر درج کر کے مرکزی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

سستے آٹے کی فراہمی

وفاقی حکومت نے ضلع میں گندم کے آٹے کی فروخت کے لیے 100 سے زیادہ پوائنٹس قائم کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم سخی نے صحافیوں کو بتایا کہ 'وفاقی حکومت لوگوں کو سستے داموں میں معیاری آٹا فراہم کرنا چاہتی ہے اس لیے انہوں نے ضلع بھر میں 100 سے زائد آٹے کے سیل پوائنٹس قائم کیے ہیں۔'

مانسہرہ تحصیل کونسل کے چیئرمین شیخ محمد شفیع کے ہمراہ انہوں نے بتایا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کی رعایتی قیمت پر فروخت کیا گیا، جو کہ مارکیٹ کی قیمت سے نصف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024