• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لیے 7 ستمبر تک کی مہلت

شائع August 30, 2022
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وہ اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی پوری کوشش کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وہ اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی پوری کوشش کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں کمیشن کے 5 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے مرکزی وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور میں ہیں اور وہ اس معاملے پر ان سے مشورہ کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے وہ اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چونکہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے اس لیے جواب جمع کرانے میں اتنا وقت نہیں لگانا چاہیے۔

تاہم پی ٹی آئی سربراہ کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے رواں ماہ کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے ای سی پی کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے کی ہدایت

اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024