• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی

شائع September 9, 2022
حکومت نے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا — فائل/فوٹو: ڈان نیوز
حکومت نے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا — فائل/فوٹو: ڈان نیوز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین سے اضافی وصولیاں اگست اور ستمبر میں بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ اگست کے بلوں میں 3 روپے ایک پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے اور ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے اس سے قبل کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

بعد ازاں حکومت نے 200 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارج میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دو روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں مؤخر کیے گئے ہیں، تاہم ایک ماہ بعد بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ 22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔

نیپرا نے 20 جولائی کو 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل 4 جولائی کو نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024