• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حیدرآباد: خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں پانی کی سطح میں واضح کمی آنے لگی

شائع September 16, 2022
حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کے اطراف مختلف کناروں سے سیلابی پانی اب بھی علاقے میں داخل ہورہا ہے—فوٹو: عمیر علی
حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کے اطراف مختلف کناروں سے سیلابی پانی اب بھی علاقے میں داخل ہورہا ہے—فوٹو: عمیر علی

گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر آب حیدرآباد کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں پانی کی سطح میں کمی آنے لگی اور پانی قدرتی راستہ اختیار کرتے ہوئے دریائے سندھ کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد خیرپور نتھن شاہ اور جوہی میں پانی کی سطح میں واضح کمی آنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 14 شہری جاں بحق

اسپیشل سیکریٹری سندھ جمال منگن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کھاری پور نتھن شاہ میں ایک فٹ اور جوہی میں 2 فٹ پانی کم ہوگیا ہے۔

بالائی سندھ اور بلوچستان سے آنے والا سیلابی پانی نہر میں داخل ہونے کی وجہ سے خیرپور ناتھن شاہ کے مغرب میں واقع سپریو بَند میں 4 مقامات پر شگاف پڑ گیا تھا۔

شگاف پڑنے کی وجہ سے مہر اور جوہی میں بھی سیلاب کا پانی آنے کا خطرہ تھا لیکن مقامی شہریوں نے پانی کا بہاؤ روکنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ کم ہو گیا۔

منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کم ہونے کے باوجود حکام اب بھی فکرمند ہیں کیونکہ جھیل کے اطراف مختلف کناروں سے سیلاب کا پانی علاقے میں داخل ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار

جمال منگن کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سیہون کے بَند میں 4 کَٹ لگائے جانے کے بعد تقریباً ایک لاکھ 81 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں داخل ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھڑ، میہر اور خیرپور ناتھن شاہ میں پانی کے قدرتی بہاؤ کے ذریعے پانی کی سطح میں کمی آئے گی جس کے بعد خیرپور نتھن شاہ میں پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لیے پمپنگ اسٹیشن کو بحال کیا جائے گا۔

جمال منگن کا کہنا تھا کہ میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں پانی کے اخراج کی وجہ سے علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: منچھر جھیل، مین نارا ویلی ڈرین میں شگاف سے بھان سید آباد میں سیلاب کا خطرہ

ادھر جوہی کے مکینوں نے گزشتہ 3 روز سے شہر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف ناکہ چوک پر دھرنا دیا، رہائشیوں نے ٹیلیفون کال پر ڈان کو بتایا کہ شہر کو گِرڈ سے جوڑنے والی ٹرانسمیشن لائن کا کھمبا 3 روز پہلے تیز ہواؤں کے باعث غلام حسین گداہی گاؤں کے قریب گر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024