• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

میکسیکو میں شدید زلزلے سے 2 افراد ہلاک، عوام میں خوف و ہراس

شائع September 22, 2022
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی لوگ اپنے پالتو کتوں کے ساتھ گھروں سے باہر نکل آئے— فوٹو: رائٹرز
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی لوگ اپنے پالتو کتوں کے ساتھ گھروں سے باہر نکل آئے— فوٹو: رائٹرز

میکسیکو کے دارالحکومت میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از 2 افراد ہوگئے، زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں زلزلے کی پیمائش کرنے والی مقامی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز مغربی ریاست مکاؤ کان سے 84 کلومیٹر دور بحرالکاہل کے ساحل کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 226 افراد ہلاک

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو مچی چون میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلے کی وجہ سے میکسیکو شہر سے 400 کلو میٹر دور ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس زلزلے کے بعد بدھ کو دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلے کے بعد کئی لوگ اپنے گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے، کچھ شہری اپنے پالتو کتوں کے ساتھ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر موجود تھے۔

میکسیکو کے صدر ایندریس منینوئل لوپیز اوبراڈور نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’زلزلے کے آفٹرشاک کی شدت 6.9 تھی اور زلزلے کا مرکز کولکومن تھا۔‘

مزید پڑھیں: میکسیکوکی 100 سالہ تاریخ کا تباہ کن زلزلہ،61 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ مچی چون، کولیما، جیلسکو، گوریرو اور میکسیکو سٹی میں محسوس کیا گیا، زلزلے کے آفٹر شاکس میں اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میکسیکو سٹی کی میئر کلاڈیا شین نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا فضائی جائزہ لیا گیا، شہر میں زلزلہ سے تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’زلزلے کے بعد شہر میں اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا ہے‘۔

میکسیکو کی زلزلہ پیما ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی البتہ یو ایس جی ایس نے میکسیکو سٹی سے 410 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 24 کلومیٹر گہرائی کا تخمینہ لگایا۔

خوفناک برسی

یاد رہے کہ میکسیکو میں 1985 اور 2017 میں آنے والے دو خوفناک زلزلوں کی برسی کے موقع پر 19 ستمبر کو لاکھوں شہریوں کی جانب سے ہنگامی مشقوں میں حصہ لینے کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت گزرنے کے بعد میکسیکو شہر زلزلے سے لرز اٹھا تھا۔

قومی زلزلہ پیما ایجنسی کا کہنا تھا کہ 19 ستمبر 2022 کو آنے والا زلزلہ مکمل طور پر ایک اتفاق تھا، اس بات کی وضاحت کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 19 ستمبر 1985 کو میکسیکو میں 8.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلے کی وجہ سے 10 ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکوکی 100 سالہ تاریخ کا تباہ کن زلزلہ،61 افراد ہلاک

اسی زلزلے کی برسی پر سال 2017 میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت 7.1 تھی اور 370 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

19 ستمبر 2022 کو زلزلے کے دوران مغربی ریاست کولیما کے علاقے منزانیلو میں موجود ایک شاپنگ سینٹر میں ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

بعد ازاں اسی شہر میں دیوار گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

واضح رہے کہ میکسیکو ایک ایسی پٹی پر واقع ہے جہاں آتش فشاں پہاڑ بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ زیر زمین پلیٹس میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس خطے کو ’رِنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو، شرح اموات کے لحاظ سے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا

میکسیکو سٹی میں 2 کروڑ شہری آباد ہیں، یہ شہر قدرتی حوض پر قائم ہے جس میں سابقہ جھیل کی تلچھٹ ( پتھروں اور دیگر باقیات سے بھری زمین) پائی جاتی ہے، اسی وجہ سے اس شہر کو زلزلوں کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

دارالحکومت میں زلزلے کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے والے انتباہی الارم کا سسٹم لگایا گیا ہے، الارم کا مقصد بحرالکاہل کے ساحل کے قریبی علاقوں میں زلزلے آنے پر رہائشیوں کو عمارتیں خالی کرنے کی وارننگ دی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024