• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خواجہ سراؤں کے حقوق کا بل: ایاز صادق کےخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو نوٹس

شائع September 25, 2022
شہری ہمایوں خان نے اپنے وکیل کے ذریعے ایاز صادق کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہری ہمایوں خان نے اپنے وکیل کے ذریعے ایاز صادق کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کی ایک سیشن عدالت نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق بل منظور کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری ہمایوں خان نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل سے ملک کی آبادی کے ایک بڑے حصے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخنث افراد سے متعلق قانون کے خلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے 2018 کے اجلاس کی صدارت اس وقت کے اسپیکر ایاز صادق نے کی تھی جس میں اس پر بامعنی مشاورت اور بحث کے بغیر بل منظور کر لیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق اسپیکر کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دی گئی لیکن قانون کے مطابق کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں سماعت، متعدد افراد کو فریق بننے کی اجازت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر متعلقہ ڈویژن کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمپلینٹ افسر، ایس پی انویسٹی گیشن سے 30 ستمبر تک رائے طلب کی۔

درخواست گزار نے سی سی پی او لاہور کو بھی درخواست میں فریق بنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024