• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رانا ثنااللہ کےخلاف ایسا معاملہ پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی، پرویز الہٰی

شائع October 2, 2022
پرویز الہٰی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
پرویز الہٰی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ابھی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے اور صرف ایک گھنٹے کے دوران 80 ہزار افراد نے اس پر ردعمل دیا ہے، پورے صوبے میں اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل 15 روز تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کارڈ کی توسیع، مفت ادویات کی منظوری کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے ہم نے 10 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے اور ضرورت کے مطابق اس کے بجٹ کو مزید بھی بڑھایا جاسکتا ہے، ہمارا مقصد غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس پروگروام کو عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے، ورلڈ بینک اور 4 بڑے ممالک کے حکام نے اس پروگرام کی تعریف کی اور ثانیہ نشتر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے پیچھے عمران خان کا وژن ہے، یہ پروگرام بلاتفریق سب کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہے۔

’عمران خان کےخلاف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں‘

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، ان مقدمات سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بہت بڑھکیں مارتے ہیں، ان کے خلاف ہم نے ایسا کام پکڑا ہے کہ ان کو عمر قید کی سزا ہوگی، میں نے خود ان کو دیکھا تھا، ان کے خلاف کیس بہت مضبوط ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل لوگ صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا۔

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان پر پرویز الہٰی نےکہا کہ رانا ثنااللہ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے، موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے انہوں نے عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ 22 سال سیاست کی ہے، میں ان کی رگ رگ سے واقف ہوں، ان کو صرف جھوٹے مقدمات بنانے آتے ہیں لیکن وہ اس میں بھی یہ ناکام ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا پنجاب میں گریجویشن تک مفت تعلیم کا اعلان

’ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں‘

پنجاب میں زمینوں پر قبضوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روڈا کی زمین پنجاب حکومت نے الاٹ کی ہے اور اگر کوئی اس پر قبضے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے، قبضہ گروپوں سے زمین بھی واپس لیں گے اور ان کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، اللہ تعالیٰ نے جب بھی وزارت اعلیٰ کا منصب دیا، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے، ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔

پرویز الہٰی نے واضح کیا کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن اور استفادہ کرنے کے لیے اینڈرائیڈ فون لازمی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024