• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، انصاف کی وجہ سے خوشحالی آتی ہے، عمران خان

شائع October 9, 2022 اپ ڈیٹ October 10, 2022
— فوٹو: اسکرین شاٹ / پی ٹی آئی
— فوٹو: اسکرین شاٹ / پی ٹی آئی

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نبی ﷺ نے سب سے پہلے مدینہ میں عدل و انصاف قائم کیا، بدقسمتی سے پاکستان میں ہم نے قانون کی حکمرانی دیکھی ہی نہیں، معاشرے میں انصاف کی وجہ سے خوشحالی آتی ہے۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب ہوتا ہے کہ سب لوگوں کے لیے ایک قانون ہو، کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں تقریباً تمام مسلمان دنیا 20 فیصد سے کم ہے، پاکستان کا انڈیکس بھی 10 فیصد سے کم ہے، ہمارا یہ حال ہے تو کیسے خوشحالی آئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مبارک دن ہے، نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متعلق بات کروں گا، میری کوشش ہے کہ میں نے جو 70 سال کی زندگی گزاری ہے اس سے اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی سے کیا سبق سیکھے، میں خود کو عالم نہیں سمجھتا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عاشقِ رسول ﷺ ہونے کے لیے آپ کو کوئی ڈگری نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، نوجوانوں سے دلچسپ گفتگو

انہوں نے کہا کہ 622 ہجری میں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مدینہ ہجرت کرتے ہیں، اور 632 ہجری میں وہ پردہ کر لیتے ہیں، ان 10 سالوں میں دنیا کی تاریخ بدل جاتی ہے، مشرق اور مغرب میں دو سپر پاورز تھیں، ان لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی، یہ قوم 10 سالوں میں بدلی، اور انہوں نے دنیا کی امامت کی اور پوری دنیا میں چھا گئے، ہمارے نبی ﷺ سےکیسے ان لوگوں کو تبدیل کیا، کیسے سب لیڈرز بن گئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں اور نوجواںوں کو اسکولوں میں پتا چلنا چاہیے کہ انہوں نے کیسے انسانوں کو تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ہم دنیا میں ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا میں مثال بنے گا کہ حقیقی طور پر اسلام کیا ہے، ان کی ساری نظر مدینہ کی ریاست پر تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں ﷺ نے سب سے پہلے انسانوں کو آزاد کیا کیونکہ آزاد ذہن ہی بڑے کام کرتے ہیں، نئی چیزیں جو ایجاد ہوتی ہیں وہ آزاد ذہن کرتے ہیں، غلام نہیں کرسکتا، کئی سو سال تک ساری دنیا کے ٹاپ سائنسدان مسلمان تھے۔

مزید پڑھیں: چار لوگوں نے توہین مذہب کے نام پر میرے قتل کی سازش کی ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی رکاوٹ خوف کا بت ہے، اس کا توڑنا بہت ضروری ہے، سب سے بڑا خوف موت کا ہے، اللہ نے کہا کہ زندگی اور موت میرے ہاتھ میں ہے، اسی طرح عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لوگ ڈرتے ہیں کہ وہ ذلیل ہو جائیں گے، اور پھر رزق، لوگ اپنی نوکریاں نہیں چھوڑتے، لوگ صرف اس لیے غلط کام کرتے ہیں کہ میری نوکری نا چلی جائے، اللہ نے کہا ہے کہ رزق میرے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے میرے اندر ایمان آتا گیا اور نبی ﷺ کی سیرت سمجھتا گیا، آہستہ آہستہ بت ٹوٹتے گئے، مجھے پچھلے 6 مہینے میں جتنی عزت اللہ نے دی ہے، اتنی ساری زندگی میں کبھی نہیں ملی، اگر انسان کے ہاتھ میں ذلت ہوتی تو میں آج بڑا ذلیل ہو چکا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سیو کھیلیں گے تو موت سے بچ جائیں گے، یا ہم اگر ہم ایمان کے مطابق چلیں گے تو شاید جلدی موت آ جائے گی، یہ سب سے بڑا خوف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا جہاد اپنی نفس کے خلاف ہے، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے وہ چھوٹا سا انسان بن جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے سب سے پہلے مدینہ میں عدل و انصاف قائم کیا، اس کا مطلب قانون کی حکمرانی ہوتا ہے، یعنی سب لوگوں کے لیے ایک قانون ہو، کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں ہم نے قانون کی حکمرانی دیکھی ہی نہیں ہے، معاشرے میں انصاف کی وجہ سے خوشحالی آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں تقریباً تمام مسلمان دنیا 20 فیصد سے کم ہے، پاکستان کا انڈیکس بھی 10 فیصد سے کم ہے، ہمارا یہ حال ہے تو کیسے خوشحالی آئے گی کیونکہ ہمارے نبی ﷺ سے جو اصول بنائے تھے ان میں پہلے نمبر پر انصاف تھا، پہلے انصاف اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں تعلیم کی ایمرجنسی لگا دی، جنگ بدر کے بعد وہ قیدی تھے، انہیں واپس کر کے پیسے لے سکتے تھے، دنیا کے عظیم لیڈر نے کہا کہ جو دس مسلمانوں کو پڑھا لکھا دے گا، اس کو آزاد کر دیں گے، تعلیم پر زور دیا، تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین بھی جانا پڑے تو جاؤ، تعلیم کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک فلاحی ریاست بنائی، آپ حیران ہوں گے کہ پنشنز کا نظام بھی مدینہ کی ریاست میں آیا تھا، بوڑھوں، یتیموں، معذروں اور بیواؤں کی ذمہ داری بھی پہلی بار مدینہ کی ریاست میں لی تھی، ایسا نظام پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کو رحمت للعالمین کہا تھا، سب انسانوں کے لیے رحمت بن کرآئے تھے، جس طرح میرا رب رب العالمین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ جب تک ہم جو راستہ انہوں نے بتایا اس پر نہیں چلیں گے، ہمیں عزت نہیں ملے گی، ہم آج اس مبارک دن پر غور و فکر کرنا ہے کہ ہم نے کیسے اس قوم کو ادھر پہنچانا ہے جس کے لیے یہ ملک بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کوئی بھی آ جائے مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا مقصد یہی تھا کہ اسکالرشپ آئے اور اس پر کام کرے تاکہ اپنے نوجوانوں کو تو بتائے کیونکہ ان پر مغربی کلچر کی یلغار ہے، موبائل فون سے بچوں کو وہ میٹریل مل رہا ہے جو انسانی تاریخ میں کبھی بچوں کو نہیں ملا، جب تک ان کو سیرت النبی ﷺ سے مضبوط نہیں کریں گے وہ کیسے اس کلچر کا مقابلہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024