• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’گیم اسپرٹ کے چیمپئن کیوں خاموش ہیں؟‘، میتھو ویڈ کے ووڈ کو روکنے پر ٹوئٹر پر تنازع

شائع October 10, 2022
— فوٹو: ٹوئٹر/ اسامہ
— فوٹو: ٹوئٹر/ اسامہ

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی، ہدف کے تعاقب میں 17 ویں اوور میں میتھو ویڈ نے بظاہر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکا، انگلینڈ کی جانب سے اپیل نہیں کی گئی اور میتھو ویڈ کو آؤٹ نہیں دیا گیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی میتھو ویڈ کی جانب سے انگلینڈ کے کھلاڑی کو مبینہ طور پر روکنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر صارفین نے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میتھو ویڈ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

ایک صارف نے ردعمل دیا کہ اگر ویڈ آسٹریلیا کو جیتوا دیتا تو یہ بحث مزید پُرلطف ہو جاتی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میتھو ویڈ مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈوڈا گنیش نے ٹوئٹ کیا کہ ویڈ کو فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر گراؤنڈ سے باہر کیوں نہیں بھیجا گیا؟، گیم کی اسپرٹ کے چیمپئن کیوں خاموش ہیں؟، ایسی منافقت!

گل زمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ کرکٹ میں مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ویڈ نے جان بوجھ کر مارک ووڈ کو روکا، اگر کسی ایشیائی کرکٹر نے ایسا کیا ہوتا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کھلاڑی پر اب تک کچھ میچوں کی پابندی لگا چکا ہوتا، مبارک ہو انگلینڈ!

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میتھو ویڈ پاکستان کو ورلڈ کپ ٹی 20 فائنل میں جانے سے روک رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے متھیو ویڈ کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے آؤٹ قرار دینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بٹلر اور ہیلز نے پہلی وکٹ کے دوران 132 رنز کی شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 208 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بٹلر نے 32 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دوسری جانب الیکس ہیلز نے 51 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 44 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، دوسری جانب مارش نے 36 اور اسٹونس نے 35 رنز بنائے تاہم آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا سکا، اور انگلینڈ 8 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024