• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سستی ایئرلائن 'فلائی جناح' نے پرواز کا لائسنس حاصل کرلیا

شائع October 11, 2022
طیاروں کا آپریشن ایئربس اے 320 ایئرکرافٹ پر مشتمل تین جہازوں سے شروع ہوگا —فوٹو: فلائی جناح
طیاروں کا آپریشن ایئربس اے 320 ایئرکرافٹ پر مشتمل تین جہازوں سے شروع ہوگا —فوٹو: فلائی جناح

'فلائی جناح' نامی نئی ایئرلائن نے اندرون پاکستان سستے سفر کے لیے اجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری لائسنس حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے گزتشتہ سال وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فلائی جناح کو ریگیولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی ایئرلائنز کو اندرون ملک روٹس استعمال کی اجازت نہ دینےکی اپیل

کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والی بیان میں کمپنی نے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس کا حصول اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فلائی جناح نے تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام حفاظتی ضوابط کی بھی پابندی کی ہے اور پی سی اے اے کی طرف سے سخت معائنے کے مکمل ہونے کے بعد کمپنی نے مسافر اور کارگو ایئر لائن شروع کرنے کے لیے محفوظ ثابت ہوئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائن پی سی اے اے کی طرف سے مقرر کردہ تمام تکنیکی اور آپریشنل تقاضوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16 مئی سے 20 فیصد ڈومیسٹک پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن آپریشنز کا آغاز کرنے کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیےکمپنی پی سی اے اے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔

فلائی جناح کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہا کہ لائسنس کے حصول میں بہت سی کاوشیں بروئے کار لائی گئی ہیں اور اب کمپنی پروازوں کے لانچنگ اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں ایئر عربیہ گروپ کے بانی عدیل ال علی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’ہم ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے تمام مراحل میں مدد کرنے پر پی سی اے اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ فلائی جناح پاکستان کے ہوائی سفر کے شعبے کی اہمیت میں اضافہ کرے گا‘۔

ایئرلائن نے کہا کہ ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے پاس مکمل طور پر تربیت یافتہ اور اہل عملہ، بنیادی ڈھانچہ، سسٹمز، روٹس اور طریقہ کار ہونا لازمی تھا تاکہ عوام اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: نئی پاکستانی ایئرلائن دسمبر تک اڑان کیلئے تیار

بیان میں مزید کہا گیاکہ طیاروں کا آپریشن ایئربس اے 320 ایئرکرافٹ پر مشتمل تین جہازوں سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کراچی سے آپریٹ کرے گی اور بین الاقوامی سطح پر نیٹ ورک بڑھانے سے قبل اندرونِ ملک روٹس چلائے جائیں گے۔

فلائی جناح پاکستان کے مایہ ناز کارپوریٹ لیکسن گروپ اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے پہلے اور سب سے کم لاگت سے ہوائی سفر کرنے والے ایئر عربیہ گروپ کی مشترکہ کمپنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024