• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

شائع November 4, 2022
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے—فوٹو: اے پی پی
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے—فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلیک نہیں ہوں گے، عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، کوئی بھی آزاد میڈیکل بورڈ جائزہ لے تو جھوٹ پکڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'تین لوگوں نے وزیرآباد میں قتل کا منصوبہ بنایا'

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں معاملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کے لیے تمام ایجنسیوں کی اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے جن تین لوگوں پر الزام لگایا ہے ان کے خلاف کسی ایک بھی ثبوت پر بات نہیں کی، جس طرح سمندر کی گہرائی کی پیمائش نہیں کی جا سکتی اسی طرح عمران خان کے جھوٹ کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الزام تراشیاں کر رہا ہے، عمران خان 4 سال وزیراعظم رہے، ان کو 18 اور 900 قتل اس وقت نظر نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورے واقعے کے ایک ایک لمحے کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے دور حکومت میں جتنی بھی تحقیقات ہوئیں تو کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کرواتا رہا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی سربراہی میں انکوائری بینچ بٹھا دیں، وہ 900 قتل اور 18 قتل کی بھی انکوائری کریں، عمران خان کے زخموں کی بھی انکوائری کریں۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص پکڑا گیا اس کو لانگ مارچ میں موجود ان کے کارکنوں نے پکڑا، گجرات پولیس نے ملزم کی ویڈیو جاری کی، کیا وہ میرے ماتحت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فساد فی الارض ہے اور یہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان جہاں سے مرضی تحقیقات کروائیں لیکن اس میں پیش اور الزامات کے ثبوت دیں، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے اور اب بھی جھوٹ اور پراپیگنڈے سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان پر وزیرآباد حملے کی منصوبہ بندی 3 لوگوں کی اور ان میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ بھی شامل ہیں۔

عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ کے حوالے سے کہا تھا کہ 'تین لوگوں نے بنایا، سب سے پہلے رانا ثنااللہ، کیونکہ رانا ثنااللہ قاتل ہے، رانا ثنااللہ اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں 70 لوگ قتل کیے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ پیغام دینا چاہتے تھے اور خوف طاری کرنا چاہتے تھے کہ کہیں اسلام آباد میں عوام نہ آجائے، رانا ثنااللہ لانگ مارچ سے بچنے کے لیے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو قتل کروایا تھا'۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024