• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لاہور: گورنر ہاؤس انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست

شائع November 8, 2022
گورنر ہاؤس پنجاب — فائل فوٹو : وکی میڈیا
گورنر ہاؤس پنجاب — فائل فوٹو : وکی میڈیا

گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز طلب کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔

گورنر ہاؤس میں تعینات سیکشن افسر ثاقب عدنان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا کل گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے احتجاج کا اعلان

مراسلہ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 4 نومبر کو مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے پرتشدد مظاہرے کیے، انہوں نے گاڑیوں کے ٹائر جلائے، دروازوں کے سامنے نصف سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

خط میں گزارش کی گئی کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امن و مان کی صورتحال بہتر ہونے تک کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور گورنر اور ان کے اہلخانہ سمیت گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے رینجرز اہلکاروں کی مناسب تعداد تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران صوبہ پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں حملہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج، ٹائر نذر آتش

عمران خان پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں تحریک انصاف نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا جس کے بعد کہیں پرامن تو کہیں پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر 4 نومبر کو پرتشدد مظاہرہ کیا گیا جہاں ٹائروں کو جلا کر سڑکیں بند کردی گئیں تھیں جبکہ گورنر ہاؤس کے گیٹوں پر نصف سی سی ٹی وی کیمرہ بھی توڑے گئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر سربراہی تحریک سینکڑوں کارکنوں نے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے پنجاب میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی

تحریک انصاف نے پیر کو دو گھنٹے تک گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا جس کے بعد مظاہرین پرامن انداز میں منتشر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024