• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’پارٹی قیادت میرے مؤقف سے خوش نہیں‘، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے استعفے کا اعلان

شائع November 8, 2022
— فوٹو: ٹوئٹر / مصطفیٰ نواز کھوکھر
— فوٹو: ٹوئٹر / مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹؤئٹر پر جاری پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی اورانہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میرے مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شان دار رہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ پیش کروں گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے ایک نجی نوعیت کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے 5 نومبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اعظم سواتی کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بعد ازاں 6 نومبر کو اسی معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان مثبت عمل ہے لیکن اس کمیٹی کا حال بھی کیمرہ تحقیقاتی کمیٹی والا نہ ہو کہ دو سال گزرنے کے باوجود ایک اجلاس تک نہیں ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

HASAN Nov 08, 2022 07:20pm
یہ بات سچ ہے کہ کیچڑ سے بھی ہیرے نکلتے ہیں اللہ نے انسان کو آذاد پیدا کیا ہے اسی طرح آذاد سوچ رکھے سچ کو سچ کہے نہ کہ طوطے کی طرح پارٹی قیادت کی ہر مکروح عمل کا دفع کرے اللہ باقی لوگوں کو بھی غیرت اورتوفیق عطا کرے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024