• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں اپریل 2023 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

شائع December 1, 2022
الیکشن کمیشن آئندہ سال بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے تیسری بار حد بندی کا کام شروع کرنے جا رہا ہے— فائل فوٹو:اے ایف پی
الیکشن کمیشن آئندہ سال بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے تیسری بار حد بندی کا کام شروع کرنے جا رہا ہے— فائل فوٹو:اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 16ماہ بعد اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حامد خان نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کے لیے کمیشن کو دو مرتبہ کام کرنا پڑا کیونکہ بلدیاتی قوانین میں دو بار تبدیلیاں کی گئیں حالانکہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت یکم جنوری 2022 کو ختم ہو گئی تھی۔

فورم کو بتایا گیا کہ جب سے پنجاب حکومت نے 16 نومبر 2022 کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان تیسری بار حد بندی کا کام شروع کرنے جا رہا ہے۔

لیکن اس کے لیے پنجاب حکومت نے ابھی تک پنجاب لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز اور پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کو نوٹیفائی نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے پنجاب حکومت کے نمائندوں سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے رولز اور دیگر ڈیٹا کی نقول فوری طور پر پنجاب الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کریں تاکہ وہ جلد از جلد حلقہ بندیوں کا کام شروع کر سکیں اور صوبائی حکومت کے نمائندے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے نمائندوں سے صوبے میں فوری طور پر انتخابات کرانے کی تاریخ پر مشاورت کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات جلد سے جلد کرائے جا سکیں۔

تاہم، پنجاب حکومت کے حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیڈ بیک کے مطابق رولز کا مسودہ کابینہ کے اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا اور قواعد کی منظوری کے بعد ان کی نقول الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024