• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع December 17, 2022
بابر اعظم نے رواں سیریز میں تیسری مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی —فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے رواں سیریز میں تیسری مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی —فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 76 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک سال میں ایک اننگز میں نصف سنچری سے زائد رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بنایا جو سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا۔

بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو اپنا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کریز پر موجود تھے، تاہم وہ 45 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی نصف سنچری بنائی جو رواں سیریز میں ان کی تیسری نصف سنچری تھی جس میں راولپنڈی ٹیسٹ کی 136 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

بابر اعظم نے رواں برس مجموعی طور پر 23 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز بنائے، جس میں 16 نصف سنچریاں اور 7 سنچریاں شامل ہیں۔

اس سے قبل مصباح الحق نے 2013 میں 22 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس میں 7 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اننگز شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی طرف سابق مشہور اوپنر سعید انور نے 1996 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب 7 اور 13 دفعہ نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔

سعید انور کے ریکارڈ کو سابق کپتان انضمام الحق نے 2000 میں ون ڈے میں 10 اور ٹیسٹ میں 10 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیل کر برابر کردیا تھا۔

عالمی سطح پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 مرتبہ نصف سنچری یا اس بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔

کمار سنگاکارا نے 2015 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں 12،12 اور ایک مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں نصف سنچری یا ا سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں، جنہوں نے 2005 میں ٹیسٹ میں 12، ون ڈے میں 11 اور ٹی20 میں ایک مرتبہ 50 پلس رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بھارت کے سارو گنگولی نے 1999 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب 9 اور 14 اننگز کھیل کر اپنے ملک کے لیے ریکارڈ بنایا تھا۔

بابر اعظم 23 اننگز کے ساتھ عالمی سطح پر گنگولی کے برابر آگئے ہیں اور اگر کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور ایسی باری لگانے میں کامیاب ہوئے تو رکی پونٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔

ایک سال میں 22 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں مصباح الحق کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا، بھارت کے شہرہ آفاق سچن ٹنڈولکر شامل ہیں۔

سنتھ جے سوریا نے 1997 میں ٹیسٹ میں 10 اور ون ڈے میں 12 اننگز کھیلی تھیں، سچن ٹنڈولکر نے 2007 میں ٹیسٹ میں 8 اور ون ڈے میں 14 اننگز کھیل کر بھارت کے دوسرے کھلاڑی بن گئے تھے۔

سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2007 میں ٹیسٹ میں 8 اور ون ڈے میں 14 مرتبہ 50 پلس اننگز کھیل کر تعداد 22 کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024