• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

شائع December 21, 2022
نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات تک غلام رسول زاہد بطور آئی جی پنجاب خدمات سرانجام دیں گے—فائل فوٹو
نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات تک غلام رسول زاہد بطور آئی جی پنجاب خدمات سرانجام دیں گے—فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ غلام رسول زاہد کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا۔

حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، جن کی جگہ ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزید احکامات تک غلام رسول زاہد بطور آئی جی پنجاب خدمات سرانجام دیں گے۔

غلام رسول زاہد گریڈ 21 کے افسر اور بطور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات تھے ہیں۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے حوالے سے سیکریٹری سروسسز کو خط لکھا تھا۔

فیصل شاہکار اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے اور آئی جی پنجاب کا چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری سروسسز کو ارسال کر دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 6 نومبر کو آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ’ذاتی وجوہات‘ کی بنیاد پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق وفاق کو خط لکھ دیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024