• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

بولی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع February 8, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے دو معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی سوریا گڑھ پیلس میں ہوئی جہاں نامور بولی وڈ اسٹارز سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو ہوا تھا۔

شادی کی 4 روزہ تقریبات میں سیاست اور کاروباری مہمانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

کیارا اڈوانی نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جسے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ سدھارتھ نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی

کیارا ایڈوانی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہماری پرمنٹ بکنگ ہوگئی ہے۔

دونوں اداکار دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے انہوں اپنی سپر ہٹ فلم شیرشاہ میں ایک ساتھ کام کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے موبائل فونز پر ایک مخصوص فون کور لگایا جائے گا۔

فوٹو: ہندوستان ٹائمز
فوٹو: ہندوستان ٹائمز

قبل ازیں کیارا ایڈوانی نے شادی میں شرکت کے لیے پنک شال اور پینٹ شرٹ زیب تن کیے پہنچی تھیں جس کی قیمت 86 ہزار بھارتی روپے بتائی جارہی ہے

شاہی شادی میں کونسے پکوان پیش کیے گئے؟

رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے استقبالیہ میں مہمانوں کی تواضع کے لئے 10 مختلف ممالک سے تقریباً 100 پکوان پیش کیے گئے، پکوان میں اطالوی، چینی، امریکی، جنوبی ہندوستانی، میکسیکن، راجستھانی، پنجابی اور گجراتی کھانے شامل تھے۔

سوریا گڑھ پیلس میں بڑے باغات، مصنوعی جھیل، سوئمنگ پول اور قدرتی حسین نطارے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024