• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے میں مددگار عام غذائیں

شائع February 25, 2023
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

انسانی صحت کے لیے وٹامن ڈی کا ہونا لازمی ہے، اس کی بدولت جہاں انسان کا جسم مضبوط رہتا ہے، وہیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ذیادہ تر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد بد ہاضمے، موسمی ڈپریشن، موٹاپے، مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد اور خارش جیسے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جب کہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

وٹامن ڈی کی وافر مقدار انسان کے جوڑوں، ہڈیوں، مسل اور باقی تمام جسم کو توانا اور مضبوط رکھ کر انسانی صحت کو یقینی بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات

اگرچہ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دوائیاں اور سپلیمینٹ بھی موجود ہیں، تاہم اسے عام قدرتی غذاؤں کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سورج کی روشنی بھی وٹامن ڈی کے لیے اہم ہوتی ہے، تاہم دیگر پھل، غذائیں اور قدرتی اشیاء کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بناکر وٹامن ڈی سے بھرپور رہا جاسکتا ہے۔

درج ذیل قدرتی اشیاء وٹامن ڈی میں مددگار ہوتی ہیں۔

سورج کی روشنی

کاڈ لِورِ آئل (مچھلی کے کیپسول) سپلیمینٹ

مچھلی

دودھ

انڈے

مشروم

اورینج

گندم اور جو سے بنے مختلف سیریلز

بادام

گاجر

خوبانی

آڑو

پپیتا

بلیو اینڈ بلیک بیریز

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024