• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

انسانوں کے بعد اب روبوٹس بھی بے روزگار ہونے لگے

شائع March 2, 2023
فوٹو: وائرڈ
فوٹو: وائرڈ

جب کوئی کمپنی مالی بحران کا شکار ہوتی ہے تو مالکان سب سے پہلے ملازمین کو برطرف کرتے ہیں تاکہ مالی خسارے کو کم کیا جاسکے لیکن حال ہی میں گوگل نے کمپنی میں کام کرنے والے روبوٹس کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

امریکی میگزین وائرڈ کی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے پچھلے مہینے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا تھا اور اب بجٹ میں کمی کی وجہ سے 100 کے قریب ایسے روبوٹس کو نوکری سے برطرف کردیا ہے جو روزمرہ کے چھوٹے موٹے کام کرتے تھے۔

یہ روبوٹ صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ-19کے دوران کانفرنس روم کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھتے تھے۔

انہیں مختلف قسم کی تدریسی تکنیک کی مدد سے دروازے کھولنے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔

یہ روبوٹس جنہیں بنیادی طور پر گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تھا، اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں استعمال ہونے والے زبان کو بھی سمجھ سکتے ہیں، یہ روبوٹس ملازمین سے ناشتے کا آرڈر بھی لیتے ہیں۔

روبوٹکس کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ ہر روبوٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024