• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رحیم یار خان: بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 24 زخمی

شائع March 2, 2023
حادثے میں عبدالغفور، محمد صادق اور عمر دین نامی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے—فائل فوٹو:ڈان نیوز
حادثے میں عبدالغفور، محمد صادق اور عمر دین نامی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع صادق آباد سے پاکپتن جانے والی بس رحیم یار خان سے 90 کلومیٹر دور تحصیل لیاقت پور کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس خطرناک موڑ کے قریب تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ عبدالغفور، 45 سالہ محمد صادق اور 75 سالہ عمر دین نامی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 24 زخمیوں کو لیاقت پور اور خانپور کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

تحصیل انتظامیہ شاہی روڈ پر آنے والے کئی خطرناک موڑ جو کہ حادثات کا باعث بنتے ہیں، ان کے حوالے سے روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کروانے میں بہت کم دلچسپی لیتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا 2 ہفتے قبل لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلر کہار کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 14 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 64 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

اس حادثے سے قبل 13 اگست 2022 کو تحصیل لیاقت پور کے فیروزہ ٹاؤن مین بس اسٹاپ پر چینی سے بھرا ٹرک کوسٹر پر گرنے سے 13 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024