• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چین کا غیر ملکیوں کیلئے سرحدیں مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

شائع March 15, 2023
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

چین نے کووڈ 19 کی وبا پھوٹنے کے تین سال بعد پہلی مرتبہ آج (بروز بدھ) سے تمام کیٹیگریز کے ویزے جاری کرنے کی اجازت دیتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کے تدارک کے لیے سرحدوں پر نافذ کیے گئے پابندی کے سخت اس آخری اقدام کو بھی واپس لینے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ حکام کی جانب سے کورونا وائرس پر ’فتح‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

سیاحت کی صنعت سے وابستہ اندرونی ذرائع کو فوری طور پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد یا معیشت میں نمایاں اضافے کی توقع نہیں ہے، 2019 میں عالمی سیاحت میں چین کا مجموعی مقامی پیداوار کا حصہ صرف 0.9 فیصد تھا۔

تاہم سیاحوں کے لیے ویزا کا اجرا دوبارہ شروع کرنا بیجنگ کی جانب سے چین اور دنیا کے درمیان سفری سہولیات کو معمول پر لانے کے لیے بڑی کوشش کو ظاہر کرتا ہے جس نے جنوری میں شہریوں کو غیر ملکی سفر سے روکنے کی اپنی ایڈوائزری واپس لے لی تھی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کے وہ تمام علاقے جہاں وبائی مرض سے قبل ویزے کی ضرورت نہیں تھی وہاں ویزا فری انٹری بحال کردی جائے گی، اس میں جنوبی سیاحتی جزیرہ ہینان بھی شامل ہوگا جو روسی سیاحوں کا ایک بہت من پسند مقام ہونے کے ساتھ ساتھ شنگھائی پورٹ سے گزرنے والے کروز جہازوں کا بھی ترجیحی روٹ ہے۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ سے چین کے سب سے خوشحال صوبے گوانگ ڈونگ میں غیر ملکیوں کے لیے ویزا فری انٹری بھی دوبارہ بحال ہو جائے گی، چینی تقریبات غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھلی ہیں جب کہ رواں ماہ کے آخر میں بیجنگ میں چائنا ڈیولپمنٹ فورم اور اپریل میں شنگھائی آٹو شو بھی شروع ہونےجا رہا ہے۔

2022 میں چین آنے اور وہاں سے جانے کے لیے صرف 11 کروڑ 57 لاکھ سرحدی ٹرپس ہوئے جن میں سے غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 45 لاکھ تھی، اس کے مقابلے میں کووڈ 19 سے قبل 2019 میں مجموعی طور پر 67 کروڑ ٹرپس ہوئے تھے جن میں سے غیر ملکیوں کے 9 کروڑ 77 لاکھ ٹرپس تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024