• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ایمن اور منال خان کی کمپنی نے سابق ملازم کے الزامات پر وضاحت دے دی

شائع March 21, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کی کلاتھنگ کمپنی ’ایمن منال کلوزٹ‘ نے سابق ملازم علی حامد کی جانب سے تنخواہیں نہ دینے کے الزامات پر وضاحت کی ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے ملازمین کو کچھ وقت بر وقت تنخواہیں نہیں دی گئی تھیں۔

دونوں اداکاراوں کے کلاتھنگ برانڈ پر علی حامد نے نامی شخص نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن اور منال خان کے برانڈ پر 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ کے لیے کام کرتے آ رہے ہیں اور انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں لیکن اس باوجود انہیں وقت پر تنخواہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامی برانڈ کو اداکاراؤں کے بھائی معاذ خان دیکھتے ہیں جو ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاراؤں پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے کہ وہ اپنے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہیں، خود تو لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتیں۔

سابق ملازم کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد اب اداکاراؤں کے کلاتھنگ برانڈ کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا، جس میں کمپنی نے ملازم کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

بیان میں تصدیق کی گئی کہ علی حامد نامی شخص برانڈ کا ملازم رہ چکا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں تمام تنخواہیں دے دی گئی تھیں یا ان کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔

کمپنی نے بیان میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں تھیں لیکن جلد ہی ایسے معاملات پر قابو پاکر تمام مسائل حل کردیے گئے تھے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ کے ساتھ اداکاراؤں کو کوئی تعلق نہیں، مذکورہ برانڈ اداکاراؤں کے بھائی معاذ خان سنبھالتے ہیں اور وہ ہی ہر چیز کے ذمہ دار ہیں۔

کلاتھنگ برانڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامور اور اچھا برانڈ ہے جو معیار پر یقین رکھتا ہے۔

بیان میں سابق ملازم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت ایمن خان اور منال خان کو بدنام کیا جب کہ دونوں اداکاراؤں کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں یہ بھی عندیہ دیا گیا کہ ایمن خان اور منال خان کو بدنام کرنے پر کمپنی سابق ملازم کے خلاف مناسب قانونی کارروائی بھی کرے گی۔

بیان میں ملازم کی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کے الزام پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں بہنوں نے اپنے نام سے 2019 میں کلاتھنگ برانڈ کا آغاز کیا تھا اور دونوں ہی اپنے برانڈ کی ملبوسات کی تشہیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025