• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی ایم ایف نے یوکرین کیلئے 15.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

شائع April 1, 2023
یوکرین کے صدر نے آئی ایم ایف کی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا—فوٹو: رائٹرز
یوکرین کے صدر نے آئی ایم ایف کی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا—فوٹو: رائٹرز

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے یوکرین کے لیے 15.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان اخبار نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ یوکرین کو ہنگامی بنیاد پر درکار فنڈز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی سطح پر مختص 115 ارب ڈالر کے پیکج میں شامل 15.6 ارب ڈالر قرض کی منظور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دی دی۔

آئی ایم ایف نے بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے یوکرین کو فوری طور پر 2.7 ارب ڈالر کی فراہمی کا راستہ واضح ہوگیا۔

توسیعی فنڈ سہولت قرض جنگ زدہ یوکرین کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے پہلا اقدام ہے جبکہ یوکرین کے لیے آئی ایم ایف کا 5 ارب ڈالر کا پروگرام گزشتہ برس اختتام پذیر ہوا تھا۔

آئی ایم ایف کی عہدیدار گیتا گوپی ناتھ نے بیان میں کہا کہ روس کی یوکرین میں مداخلت سے معیشت کی خرابی اور سماجی اثرات مسلسل جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ یوکرین کے حکام کسی طرح میکرواکنامک اور مالی استحکام برقرار رکھ پائے ہیں، اس کے لیے مؤثر پالیسی سازی اور بیرونی مدد بھی شامل رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے یوکرین کا آئی ایم ایف کے عملے کی سطح پر معاہدہ 21 مارچ کو حتمی نتیجے پر پہنچا تھا اور اس سے جنگ کے بعد یوکرین کو یورپی یونین میں شامل یونے کی راہ ہموار ہوگی۔

یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے آئی ایم ایف سے نئی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024