• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اٹلی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کیلئے معاونت فراہم کرے گا

شائع April 5, 2023
یہ پورا پروگرام ورلڈ فوڈ پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے 156 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔ —تصویر: اے ایف پی
یہ پورا پروگرام ورلڈ فوڈ پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے 156 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔ —تصویر: اے ایف پی

اٹلی حکومت کے سماجی تحفظ کے پروگرام کے زیر انتظام منصوبے ’غذائیت سے بھرپور خوراک‘ کے تحت بلوچستان کے دور دراز اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی صحت کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نوید اختر، اٹلی میں پاکستان اٹلی ڈیٹ سویپ ایگریمنٹ کے شریک ڈائریکٹر پیٹرو ڈیل سیٹ اور پاکستان میں اس کے شریک ڈائریکٹر نے اسلام زیب نے نوٹس کا تبادلہ کیا۔

یہ پروگرام جھل مگسی، خضدار اور لسبیلہ سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں دو سال سے کم عمر کے 16 ہزار بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کی باقاعدگی سے جانچ کی سہولت فراہم کرے گا۔

بی آئی ایس پی کا بے نظیر نشوونما پروگرام ملک کے پسماندہ علاقوں کے ٹارگٹڈ اضلاع میں بچوں اور حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی صحت کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

نشونوما پروگرام کا مقصد 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں سٹنٹنگ کو روکنا، حمل کے دوران حاملہ خواتین کے وزن میں بہتری، خون کی کمی اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو کم کرنا، ماں اور ابتدائی بچوں کی صحت اور غذائیت کے بارے میں بہتر آگاہی، دستیاب چیزوں کے بہتر استعمال کے ذریعے بیماریوں کا بوجھ کم، صحت اور غذائیت کی خدمات، اور پیدائش کے کم وزن کی روک تھام کرنا ہے۔

یہ پورا پروگرام ورلڈ فوڈ پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے 156 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔

مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے جرمن سرکاری سرمایہ کاری اور ترقیاتی بینک، کے ایف ڈبلیو گرانٹ، سے 2 کروڑ یورو کی رقم بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024