• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کرگئے

شائع April 14, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’13 اپریل کی رات کو میرے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ کا انتقال ہوگیا، ان کی خواہش کے مطابق والد کی نماز جنازہ جمعے کی دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر لاہور کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن کے قریب خالد مسجد میں ادا کی جائے گی۔

عثمان نے فن کے شعبے میں اپنے والد کے کارناموں کے حوالے سے بتایا کہ ان کا پاکستان کے فنون و ثقافت میں ایک اہم کردار ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ’سعید بٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے بانی ڈائریکٹر جنرل، لوک ورثہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی، نیشنل ہجرہ کونسل کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے، پاکستان ٹیلی ویژن کے بہت سے لیجنڈز کے کریئر کے ابتدائی سالوں میں ان کا اہم کردار تھا۔’

اداکار نے مزید لکھا کہ ’انہیں حکومتِ پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا اس کے علاوہ فن کے شعبے میں انہیں فرانس کی حکومت کی طرف سے بھی ایوارڈ دیا گیا۔‘

عثمان خالد بٹ نے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ والد کے درجات بلند کرے، یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024