• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا: ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شائع April 16, 2023
2023 میں امریکا میں اب تک 163 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
2023 میں امریکا میں اب تک 163 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
2023 میں امریکا میں اب تک 163 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی
2023 میں امریکا میں اب تک 163 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی

امریکی ریاست الاباما میں ہفتے کی شب نوجوان کی سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبرکے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ریاستی دارالحکومت منٹگمری کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے قصبے ڈیڈویل کے ڈانس اسٹوڈیو میں سویٹ 16 پارٹی کے دوران پیش آیا جس میں کم از کم 20 افراد کو گولی ماری گئی۔

الاباما لا انفورسمنٹ ایجنسی (اے ایل ای اے ) کے ترجمان سارجنٹ جیریمی برکٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس افسوسناک واقعے 4 جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

اینیٹ ایلن نے مونٹگمری ایڈورٹائزر کو بتایا کہ اس کا پوتا فل ڈوڈیل مرنے والوں میں شامل ہے جو اپنی بہن الیکسس کی 16 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوروان پارٹی میں فائرنگ کی گئی۔

اینیٹ ایلن نے اپنے پوتے کے بارے میں کہا وہ ایک بہت ہی عاجزی پسند بچہ تھا، کبھی کسی کے ساتھ لڑتا جھگڑتا نہیں تھا، اس کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی تھی جو کہ چند ہفتوں میں گریجویٹ ہونے والا تھا، انہوں نے نے بتایا کہ ڈوڈیل کی والدہ کو بھی گولی لیگ ہے جو زخمی ہیں۔

اس واقعہ کے 12 گھنٹے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے حکام نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں کہ فائرنگ کس نے کی اور کیوں،کیا کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، اس کی شناخت کی گئی اور واقعہ میں کتنے لوگ زخمی ہوئے اور ان کی عمریں کیا ہیں۔

سارجنٹ نے کہا کہ ہم اس وقت مزید کچھ شیئر نہیں کر سکتے، صرف اتنا بتاسکتے ہیں کہ یہ سالگرہ کی تقریب تھی جہاں فائرنگ ہوئی، مقامی میڈیا اور عینی شاہدین نے کہا کہ متعدد زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایف بی آئی سمیت وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ تازہ ترین اموات امریکا میں ریکارڈ پر ہونے والی مہلک ترین اسکول شوٹنگ کی 16 ویں برسی کے موقع پر ہوئیں جب 2007 میں ورجینیا ٹیک میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ، پولیس نے تصدیق کی کہ ہفتے کے آخر میں لوئس ول، کینٹکی کے ایک پرہجوم پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے، اسی شہر میں جہاں ایک بینک ملازم نے گزشتہ پیر کو پانچ افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، 2023 میں امریکا میں اب تک 163 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024