• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اگر آپ کے پاس صرف 3 آلو ہیں تو یہ مزیدار ترکیب آزمائیں!

شائع April 19, 2023
فوٹو: کوکنگ ہارو-فوڈ چینل
فوٹو: کوکنگ ہارو-فوڈ چینل

مہنگائی کے دور میں آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، لیکن کم سبزی میں مزیدار کھانا پکانا بھی ایک ہنر ہے جو بہت کم لوگوں کو آتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایک کلو آلو 70 سے 80 روپے کےدرمیان فروخت ہورہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس قیمت میں دگنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

البتہ اگر یہ صورتحال ہو کہ بھوک سے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہوں اور گھر میں مشکل سے صرف 3 آلو ہوں، مزید آلو لینے کی گنجائش نہ ہو، تو آپ بھوک مٹانے کے لیے ان تین آلوؤں سے کیا پکانا پسند کریں؟

یقیناً آپ سوچ میں پڑجائیں گیں، تو آپ کی اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیے صرف 3 آلوؤں سے بنی مزیدار ترکیب آزماکر اپنی بھوک کو مٹاسکتے ہیں:

اجزا:

3 آلو

نمک - حسب ضرورت

کالی مرچ - ایک چمچ

لال مرچ - 2 چمچ

۔potato starch چھ چمچ

پارسلے- حسب ضرورت

موزیریلا چیز

کونگ آئل - تلنے کے لیے

فوٹو: کوکنگ ہارو-فوڈ چینل
فوٹو: کوکنگ ہارو-فوڈ چینل

ترکیب:

تینوں آلو کے چھلکے اتار کر اس کے پتلے پتلے سلائس کرلیں۔

پھر اسے 3 سے 4 بارٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

اب ایک بڑے پیالے میں آلو کے سلائس ڈال کر اس میں نمک، کالی مرچ، لال مرچ، potato starch، پارلسے شامل کریں اور پھر ہاتھ کی مدد سے تمام اجزا کو آلو کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں، خیال رکھیں کہ تمام مسالحے آلو پر لگ جائیں۔

اب فرائنگ پین میں کھانے کا تیل ڈالیں۔

تیل کو گرم کرنے سے قبل آلو کے تمام سلائس کو فرائنگ پین پر ترتیب سے رکھیں اور پھر ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ تک پکنے دیں۔

ٹوتھ پک کی مدد سے چیک کرلیں کہ آلو پک گئے ہیں تو اس کو پلٹا دیں اور پھر دوبارہ 5 منٹ تک کرسپی ہونے تک پکائیں

جب کرسپی بن کر تیار ہوجائیں تو اسے نکال کر الگ رکھ لیں، اب اسی طرح بقیہ آلو کے سلائس کو پکائیں۔

جب فرائنگ پین میں دوسری آلو کی تہہ تیار ہوجائے تو اسی میں موزیریلا چیز ڈالیں اور پہلی آلو کے سلائس کی تہہ کو اوپر رکھ لیں۔

آلو اور موزیریلا چیز اچھی تیار پک جائیں تو اسے نکال لیں اور انجوائے کریں!

اس کھانے کی ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024