• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کسی نے سوچا نہیں تھا کہ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی بات والد کو بتا سکتی ہوں، حنیش قریشی

شائع April 27, 2023
حنیش قریشی اداکار کی بڑی بیٹی ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
حنیش قریشی اداکار کی بڑی بیٹی ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اور معروف اداکار فیصل قریشی کی بڑی صاحبزادی اداکارہ حنیش قریشی نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں اور ان سے متعلق کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی بات والد کو بھی بتا سکتی ہیں۔

حنیش قریشی نے رواں برس فروری میں شارٹ ٹیلی فلم ’نقاب‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

حنیش قریشی ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ایک بہت ہی بڑی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ملازمت کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں معروف والد کی بیٹی ہونے کے ناطے پیش آنے والی مشکلات اور ملنے والی سہولتوں سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں کس قدر مشکلات کا سامنا کیا۔

فیصل قریشی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی اور کسی وجہ سے ان کے والدین کی شادی نہیں چل سکی لیکن وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے زیادہ خوش تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی شادی پر والد کا ’گروم فرینڈ‘ بنی ہوئی تھیں۔

حنیش قریشی کا کہنا تھا کہ جب میاں اور بیوی کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر نہ چل پا رہی ہو تو انہیں علیحدگی اختیار کرلینی چاہیے اور یہ کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں۔

انہوں نے سوتیلی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ والد کے دوسری بیوی کے بچوں کو اپنے بچے ہی مانتی ہیں۔

والد نے کم عمری میں اداکاری کی اجازت نہیں دی تھی، حنیش قریشی—اسکرین شاٹ
والد نے کم عمری میں اداکاری کی اجازت نہیں دی تھی، حنیش قریشی—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا مگر والد انہیں تعلیم مکمل کرنے کی وجہ سے کم عمری میں اداکاری کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہیرو کے گھر پیدا ہوئیں اور اپنے والد کی اداکاری دیکھ کر بڑی ہوئیں، اسی وجہ سے انہیں بھی اداکاری کا شوق ہوا لیکن ان کی درخواست کے باوجود والد نے انہیں کالج کی تعلیم کے دوران اداکاری کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے تعلیم مکمل نہیں کی تھی اور فیشن کو چھوڑ کر انہوں نے بزنس میں اپنا کیریئر بنایا اور کچھ ہی عرصے میں وہ ریئل اسٹیٹ کی اچھی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

حنیش قریشی کے مطابق ریئل اسٹیٹ خالصتاً مرد حضرات کی فیلڈ سمجھی جاتی ہے، تاہم وہ وہاں کم عرصے میں بڑی محنت کے ساتھ اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں خواتین کے لیے مشکلات ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے متعلق کسی نے یہ سوچا تک نہ تھا کہ وہ اداکار کی بیٹی ہونے کے ناطے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی باتیں اپنے والد کو بھی بتا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بڑے اداکار کی بیٹی ہونے کے باوجود اتنی مشکلات برداشت کر سکتی ہیں تو عام گھرانوں کی لڑکیوں کے ساتھ کیا کیا مسائل پیش آتے ہوں گے؟

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی اصطلاح کسی بھی کام یا ملازمت کے بدلے جنسی تعلقات کی پیش کش ہوتی ہے اور اس اصطلاح کو عام طور پر شوبز، فیشن اور میڈیا انڈسٹری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

حنیش قریشی نے واضح نہیں کیا کہ انہیں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی براہ راست پیش کش ہوئی تھی یا پھر انہوں نے دوسرے لوگوں کے رویے سے ایسا محسوس کیا تھا۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی باتیں اپنے والد کو بتائیں اور ان سے متعلق کسی کو یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسی باتیں والد کو بتا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ حنیش قریشی سینئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے دوسری شادی ثنا فیصل سے 2010 میں کی تھی، جن سے بھی انہیں 2 بچے، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024