• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

شائع May 5, 2023
بیان میں بتایا گیا کہ 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دیگر شام میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے — فوٹو: اے این آئی / ٹوئٹر
بیان میں بتایا گیا کہ 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دیگر شام میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے — فوٹو: اے این آئی / ٹوئٹر

مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ ماہ سے راجوری ضلع میں ’باغیوں‘ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے، جن پر فوج کے ایک ٹرک پر حملے کا الزام لگایا گیا تھا جس میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

فوج نے بیان میں بتایا کہ ’ایک سرچ ٹیم کا ایک ایسے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ سامنا ہوا جو ایک غار میں گھسے ہوئے تھے‘۔

مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ باغیوں نے دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دیگر شام میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ واقعے کے بعد راجوری میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی۔

خیال رہے کہ 12 اپریل کو بھارتی ریاست پنجاب کے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

بعد ازاں 17 اپریل کو بھارتی پولیس نے شمالی سرحدی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر چار اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ برس اگست میں عسکریت پسندوں نے راجوری میں بھارتی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں 3 فوجی مارے گئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024