• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب، ملکہ کمیلا کے ہار میں ’لاہوری ہیرے‘

شائع May 7, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاجپوشی کی شاہانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

گزشتہ روز کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں تاج پہنائے گئے۔

شاہ چارلس کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، یہ تاج 22 قیراط کے ٹھوس سونے سے بنا ہے جبکہ اس میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔

360 سالہ پرانا تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس تقریب پر تقریباً 50 ملین سے 100 ملین یورو (یعنی 5 کروڑ 60 لاکھ سے 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ) کا خرچہ ہوسکتا ہے۔

تقریب کے موقع پر ملکہ کمیلا کو کوئین میری کا تاج پہنایا گیا۔

اس تقریب میں انہوں نے جھلملاتے بُندے، اور تاجپوشی کا مخصوص ہار پہنا جو سال 1858 میں بنایا گیا تھا، یہ ہار زیورات بنانے والی کمپنی گیرارڈ نے ڈیزائن کیا تھا جس میں 25 شاندار ہیروں کی لڑی اور 22.48 قیراط کا بڑا ہیرا شامل تھا جو لاہوری ہیرے کے نام سے معروف ہے۔

یہ ہار اصل میں ملکہ وکٹوریہ کے لیے بنایا گیا تھا جسے ملکہ الزبتھ بھی خاص تقاریب میں پہنا کرتی تھیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ یاہو کی رپورٹ میں رائل کلکشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا، رپورٹ کے مطابق یہ ہیرے اصل میں پنجاب کے علاقے لاہور کے خزانے کا حصہ تھے جو 1849 تک پاکستان کے پاس رہا۔

تاہم جب اس علاقے پر جب برطانوی نوآبادیت نے قبضہ کرلیا تو اسے 1851 کے دوران ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا۔

یہ ہار ملکہ وکٹوریہ کا پسندیدہ تھا جسے 1902 میں ملکہ الیگزینڈرا نے پہلی بار تاجپوشی کی تقریب میں پہنا تھا، اس کے بعد 1911 میں ملکہ میری نے اور 1937 میں ملکہ الزبتھ نے زیب تن کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024