• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 روز میں طلب

شائع May 11, 2023
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لیے پولنگ 28 مئی کو ہوگی —فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لیے پولنگ 28 مئی کو ہوگی —فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے یہ ہدایات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کے اکاؤنٹس اور بینکنگ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ابتدائی طور پر 2019 میں تشکیل دی گئی اسکروٹنی کمیٹی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔

الیکشن کمیشن نے یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کردہ کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد تشکیل دی تھی، کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 2 اگست کو ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے۔

پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ردعمل میں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کی فنڈنگ میں بےضابطگیوں اور کِک بیکس کا الزام عائد کیا گیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا کہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں، این اے 108 (فیصل آباد)، این اے 118 (ننکانہ صاحب) اور این اے 239 (کورنگی) کے لیے پولنگ 28 مئی کو ہوگی۔

رواں ماہ 7 مئی کو حیدرآباد کی یو سی-19 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024