• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک کے شمالی، وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 3 بچے زخمی

شائع May 28, 2023
امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.8  بتائی — فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.8 بتائی — فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے دو جھٹکوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے بٹگرام ضلع میں تین بچے زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 50 منٹ پر آیا جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

جبکہ 4.7 کی شدت کا دوسرا زلزلہ شام 5 بج کر 57 منٹ پر آیا جس کا مرکز افغانستان میں جلال آباد کے قریب تھا اور 15 کلومیٹر کی گہرائی سے ٹکرایا گیا۔

بٹکرام ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نعیم نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تین زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا۔

بچوں کے چچا حامد خان نے کہا کہ بچے مویشیوں کے باڑی کی چھت پر کھیل رہے کہ زلزلے سے وہ گرگیا۔

زلزلے کےجھٹکے صوبہ پنجاب میں سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، چکوال میں، صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، دیر کے علاوہ مظفر آباد، گلگت اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 223.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کی شدت 5.2 تھی۔

زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو اب تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو 1700 پر دیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ’زلزلے کے ہلکے جھٹکے‘ محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور ہریانہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر اور پونچھ میں بھی محسوس کیے گئے۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں ملک کے مختلف علاقوں میں 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب 6.8 شدت کے زلزلے سے خیبر پختونخوا میں 10 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوئے تھے۔

زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھے۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان اور بھارت کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024