• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ

شائع July 7, 2023
سائنس دانوں نے مستقبل میں مزید ریکارڈ درجہ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا ہے—فوٹو: رائٹرز
سائنس دانوں نے مستقبل میں مزید ریکارڈ درجہ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا ہے—فوٹو: رائٹرز

ماحولیات سے متعلق پیش گوئی کرنے والے ادارے امریکی نیشنل سینٹرز نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی نیشنل سینٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں درجہ حرارت میں اضافے کا سلسہ جاری ہے اور منگل کو دنیا کے گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

امریکی ادارے نے بتایا کہ جمعرات کو دنیا کا اوسط درجہ حرارت 17.23 ڈگریز سیلسس تک پہنچ گیا تھا۔

ریکارڈ گرم ترین دن سے قبل امریکا اور چین میں بدترین ہیٹ ویو آئی تھی اور میکسیکو میں بھی گرمی کی لہر سے 100 سے زائد اموات ہوئی تھیں۔

یورپی یونین کے ادارے کوپرنیکس کلائیمٹ چینج سروس نے جعمرات کو بتایا تھا کہ جون اب تک کا سب سے گرم ترین مہینہ تھا، جو جون 2019 کے ریکارڈ گرم ترین مہینہ سے واضح فرق ہے۔

کلائیمٹ سائنس کی غیرمنافع بخش ادارے برکیلے ارتھ کے صف اول کے سائنس دان رابرٹ روہڈے نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس طرح کے ریکارڈز کے امکانات تھے جو مختصرمدتی ایل نینو درجہ حرارت انسانوں کی جانب سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی سطح پر طویل مدتی درجہ حرارت میں تیزی آرہی ہے۔

ایل نینو موسمیاتی رجحان رواں برس سامنے آیا تھا جب مشرقی اور وسطی بحراقیانوس میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ اگست 2016 میں بنا تھا جب درجہ حرارت 16.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم پیر 3 جولائی کو یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، جس کے بارے میں کئی سائنس دانوں نے رواں پیش گوئی تھی اور کہا تھا کہ رواں برس مزید اس طرح کے ریکارڈز کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل سینٹر فار کلائیمٹ چینج اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سلیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں مزید گرم ترین دنوں کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024