• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ

شائع July 26, 2023
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا — فائل فوٹو: اے پی پی
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا — فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے بلیک سی گرین انیشی ایٹو (بی ایس جی آئی) پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور غذائی تحفظ سے متعلق چیلنجز کا باعث بننے والے عالمی غذائی سپلائی چین میں خلل پر اس کے ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو اس سے فائدہ پہنچے جو پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بی ایس جی آئی میں شامل تمام فریق انیشی ایٹو کو بحال کرنے کے لیے تعمیری بات چیت میں مشغول ہوں گے۔

بیان کے مطابق اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو یوکرین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، امریکی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ بی ایس جی آئی پر بات چیت سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس معاملے پر روس کے نقطہ نظر کا اظہار کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024