• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

اشیتا دتا کے ہاں بچے کی پیدائش پر مداحوں کی اجے دیوگن کو مبارک باد

شائع July 26, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’درشیام‘ کی دونوں فلموں میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اشیتا دتا کے ہاں بچے کی پیدائش پر مداح اجے دیوگن کو مبارک باد پیش کرتے دکھائی دیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں اجے دیوگن نے فلم میں اشیتا دتا کے والد کا کردار ادا کیا، وہیں وہ اداکارہ کے شوہر وتسل شیٹھ کے بھی ایک فلم میں والد بن چکے ہیں۔

اجے دیوگن نے ’درشیام‘ کی دونوں فلموں میں اشیتا دتا کے والد جب کہ 2004 کی فلم ’ٹارزن: دی ونڈر کار‘ میں وتسل شیٹھ کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

فلموں میں اجے دیوگن کے بیٹے اور بیٹی کا کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں نے نومبر 2017 میں شادی کی تھی اور اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کے مطابق جوڑے کے ہاں 20 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔

جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی، تاہم بعد میں شخصیات نے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش پر اجے دیوگن کو مبارک باد بھی دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر صارفین نے مزاحیہ انداز میں اجے دیوگن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بیک وقت نانا اور دادا بن گئے۔

اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول نے بھی اشیتا دتا کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دل کے ایموجی کا استعمال کیا، جس پر لوگوں نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ اسکرین پر شوہر کی بیٹی بننے والی اداکارہ کو انہیں مبارک باد دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے صرف دل کا ایموجی کمنٹ کیا۔

لوگوں نے ٹوئٹر پر اشیتا دتا اور وتسل شیٹھ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اجے دیوگن کو نانا اور دادا بننے کی مبارک باد پیش کی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ اشیتا دتا معروف اداکارہ تنوشری دتا کی چھوٹی بہن ہیں۔

اشیتا دتا درشیام فلم میں اجے دیوگن کی بیٹی بنی تھیں—پرومو فوٹو
اشیتا دتا درشیام فلم میں اجے دیوگن کی بیٹی بنی تھیں—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024